Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا
December 13, 2016

اسلام آباد (92نیوز) عمران خان نے پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔ کہتے ہیں ہم پاناما معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں، اسمبلی میں وزیراعظم جھوٹ بولتے ہیں تو انکی کس بات کو تسلیم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت پارٹی اجلاس ہوا جس میں دوبارہ پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ کر لیا گیااور فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف پارلیمان میں رہ کرحکومت کا مقابلہ کرے گی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قومی اسمبلی میں ایک تحریک استحقاق پیپلزپارٹی اور دوسری تحریک التوا ہم لے کر آئیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اب دیکھتے ہیں پارلیمنٹ وزیراعظم سے جھوٹ بولنے پر جواب طلب کرتی ہے کہ نہیں۔ باربار کہا جاتا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے جمہوریت خطرے میں ہے۔

عمران خان کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں حاضریاں لگانےنہیں جایا جاتا بلکہ مقصد حکومت کوجوابدہ رکھنا ہوتاہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اپوزیشن کا کام صرف پارلیمنٹ میں تالیاں بجانا ہوتا ہے؟