تحریک انصاف کا لودھراں میں پاور شو
لودھراں (92 نیوز) تحریک انصاف کا لودھراں میں آج پاور شو ہو گا ۔
اس حوالے سے پنڈال سج گیا ، 15 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں ہیں اور کھلاڑی پہنچ گئے ۔
جلسے میں ،80 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا اسٹیج بھی تیار کیا گیا ہے ۔
ادھر جلسے میں موسیقی کا بھی خوب تڑکا لگے گا اور پارٹی پرچموں کی بہار آ گئی ہے ۔
عمران خان اور شیخ رشید جلسہ سے خطاب کریں گے ۔