تحریک انصاف کا لندن میں ایم کیو ایم کے خلاف احتجاج موخر
لندن(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے لندن میں ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج موخر کردیا، مظاہرہ اب اتوار کو برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے خلاف مظاہرہ کرنے کی ہدایت تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے دی ہے اس سلسلے میں پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فیصل واڈا برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں ۔
تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھبیس جولائی کو ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پہنچیں جہاں وہ ایم کیو ایم اور اس کی قیادت کے خلاف مظاہرہ کریں گے ۔
اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کے دفتر میں متحدہ قومی موومنٹ اور الطاف حسین کے خلاف کارروائی کے لئے یادداشت بھی پیش کی جائے گی ۔