Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف کا رپورٹ پر اعتراض معاہدے کی خلاف ورزی ہے  : دانیال عزیز

تحریک انصاف کا رپورٹ پر اعتراض معاہدے کی خلاف ورزی ہے  : دانیال عزیز
July 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے عدالتی کمیشن کی رپورٹ  کے حوالے سےعمران خان کے رد عمل پر شدید تنقید کی اور کہا کہ تحریک انصاف کا رپورٹ پر اعتراض معاہدے کی خلاف ہے ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا رویہ ناقابل قبول ہے، انہوں نے عمران خان کو قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگومیں دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف نے عدالتی کمیشن پر اعتراض نہ اٹھانے کا معاہدہ کیا تھا ، جس پر جہانگیر ترین ، شاہ محمود قریشی ،اسحاق ڈار اور پرویز رشید کے دستخط ہیں ،عمران خان نے کمیشن کی رپورٹ کو ادھور ا قرار دیکر نہ صرف معاہدے کی خلاف ورزی کی بلکہ آئندہ کے لیے اپنا اعتماد بھی کھودیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عدالتی کمیشن کوثبوت ہی فراہم نہیں کرسکی، فاضل عدالت اور قوم کا وقت ضائع کیا ، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اورعدلیہ سمیت  ملک کی نامور شخصیات پر کیچڑ اچھالا گیا مگر وقت نے انہیں خود جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ دانیال عزیز نے معاہدے کی کاپی بھی میڈیا کو دکھائی۔