Saturday, July 27, 2024

تحریک انصاف کا حلقہ بندیوں سے متعلق ورکنگ گروپ کی سفارشات ماننے سے انکار

تحریک انصاف کا حلقہ بندیوں سے متعلق ورکنگ گروپ کی سفارشات ماننے سے انکار
April 2, 2018

اسلام آبا د( 92 نیو ز) پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے ورکنگ گروپ کی سفارشات ماننے سے انکار  کر دیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے حلقہ بندیوں کی سفارشات کو بروقت انتخابات کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے دانیال عزیز کی زیر سرپرستی تیارسفارشات پر اعتراض اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کہتے ہیں عام انتخابات میں تاخیر ہوئی تو جمہوریت کو خطرہ ہوگا۔