Monday, October 3, 2022

تحریک انصاف کا جہانگیر ترین نااہلی فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا جہانگیر ترین نااہلی فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کےبعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف تین الزامات تھے اور تین میں سے دو الزامات مسترد کیے گئے، انہیں ایک الزام پر نااہل کیا گیا جو ایک تکنیکی مسئلہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کریں گے لیکن آج کے فیصلے سے ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کا پاناما کے مافیا سے کوئی مقابلہ نہیں، ہمارے کیس کو جس طرح مقابلے پر رکھا گیا وہ خود بہت بڑی زیادتی تھی۔