Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تحریک انصاف کا جلسہ،فیصل آباد سے  بھی قافلے روانہ

تحریک انصاف کا جلسہ،فیصل آباد سے  بھی قافلے روانہ
July 30, 2017

فیصل آباد (92نیوز)کپتان کی پکار پر فیصل آباد کے کھلاڑیوں نے لبیک کہتے ہوئے یوم تشکر جلسے کے لیے اسلام آباد کی جانب رخت سفر باندھ لیا کارکنان مقامی قائدین کی قیادت میں چھوٹے بڑوں قافلوں کی صورت میں کمال پور انٹر چینج پر جمع ہوئے اور بھرپور انداز میں خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد کپتان نے بڑے جلسے کا اعلان کیا تو فیصل آباد کے پرجوش کھلاڑیوں کی بڑی تعداد اس میں شرکت کے لیے مقامی قائدین کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی۔ پی ٹی آئی کارکنان قافلوں کی صورت میں کمال پور انٹرچینج پر جمع ہوئے اور ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالے،، اس موقع پر قائدین بھی انتہائی پرجوش نظر آئے۔

پی ٹی آئی کے قافلے میں ایم پی اے خرم شہزاد، مرکزی جنرل سیکرٹری فرخ حبیب، ضلعی رہنما شیخ سلمان عارف اور ندیم آفتاب سندھو سمیت دیگر قائدین بھی شریک تھے جبکہ کارکنان میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہوئی، اس موقع پر آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا، خواتین کا کہنا تھا کہ ہم کپتان کی فتح پر انتہائی خوش ہیں۔

کپتان عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے دیگر شہروں بشمول چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھی مقامی قائدین کی قیادت میں پی ٹی آئی کے پرجوش کارکنان اسلام آباد جلسے کے لیے روانہ ہو گئے۔