Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن سے 2013ءاور 2015ءکی ووٹرفہرستیں مانگنے کافیصلہ

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن سے 2013ءاور 2015ءکی ووٹرفہرستیں مانگنے کافیصلہ
October 13, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن سے 2013ءاور 2015ءکی ووٹر لسٹیں مانگی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے آرگنائزر چودھری سرور آج خط لکھ کر تصدیق شدہ ووٹر لسٹیں مانگیں گے۔ پی ٹی آئی خط لکھ کرالیکشن کمیشن سے استفسار کرےگی کہ 2013ءکے عام انتخابات کے بعد این اے 122 کے کتنے ووٹ ختم اور کتنے ٹرانسفر ہوئے۔ تحریک انصاف نے ووٹرز کی تبدیلی کے حوالے سے حلقے کی عوام سے شواہدبھی مانگ لیے۔ ووٹوں کی ٹرانسفر اور ووٹ ختم کرنے بارے پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ میں خصوصی سیل قائم کردیاگیاہے جہاں اب تک پی ٹی آئی کو ووٹ ٹرانسفر کی 52شکایات موصول ہو چکی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔