Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تحریک انصاف چھوڑنے والے امیدوار امجداللہ خان کا چہرہ بے نقاب

تحریک انصاف چھوڑنے والے امیدوار امجداللہ خان کا چہرہ بے نقاب
April 7, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب سے 6گھنٹے قبل تحریک انصاف چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے امجداللہ خان کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔ پیپلزپارٹی کے نجمی عالم نےسارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نجمی عالم نے امجد اللہ کے معاملے کو نیا رخ دے دیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نجمی عالم کا کہنا تھا کہ امجد اللہ خان کل پانچ بجے میرے پاس آئے اور دستبردار ہونے کیلئے مالی فائدے کا مطالبہ کیا۔ عمران اسماعیل کہتے ہیں اُن کے امیدوار نے سستی شہرت کی خاطر دھوکا دیا۔ امجد اللہ خان نے 7 مارچ کو اکیلے ہی اپنے کاغذات نامزدگی جمع  کرائے۔ امجداللہ کے ہمراہ تحریک انصاف کا کوئی پارٹی رہنما  موجود نہیں تھا۔ کاغذات نامزدگی کے مطابق امجداللہ خان کے اثاثے 4کروڑ روپے کا کاروبار، 2 کروڑ روپے کا گھر، 20 لاکھ روپے کی گاڑی  ہے۔ امجد اللہ کو پارٹی ٹکٹ ملنے پر پی ٹی آئی کے 3 رہنما رضا، نزاکت اور احسن  ناراض ہوئے۔ امجداللہ خان نے خود کو پی ٹی آئی کے لئے ان فٹ قرار دیا کہتے ہیں کہ پارٹی رہنماؤں نے ضمنی الیکشن میں تنہا چھوڑ دیا۔ میرے جیسے لوگ تحریک انصاف جیسی جماعت میں کھڑے نہیں ہو سکتے۔ عمران اچھے ہیں لیکن پارٹی نہیں چلا سکتے۔ نجمی عالم نے تحریک انصاف چھوڑنے والے امیدوار کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔ نجمی عالم کا کہنا تھا کہ کارکنوں نے ضمنی انتخاب کیلئے بھرپور تیاریاں کی ہیں، نتائج جو بھی ہوں، قوم کو سرپرائز ملے گا۔