Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف پارٹی سے ادارہ بننے جارہی ہے : عمران خان

تحریک انصاف پارٹی سے ادارہ بننے جارہی ہے : عمران خان
August 22, 2015
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہناہےکہ تحریک انصاف پارٹی سے ادارہ بننے جارہی ہے ،پارٹی کےووٹ کواس کااصل حق دلانےکےلیےچیئرمین سیکرٹریٹ کاافتتاح کیاگیاہے جودھاندلی کےتصورکودھندلاکےرکھ دےگا۔ لاہورمیں تحریک انصاف کےچیئرمین سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئے عمران خان نےکہاکہ اصل دھاندلی خواتین کےپولنگ سٹیشن پرہوتی ہے،،جولوگ سیاست کوکاروبارسمجھتےہیں وہ الیکشن کمیشن سےلیکرریٹرننگ آفیسرزتک کوخریدنےکی طاقت رکھتےہیں وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کاکہناتھاکہ الیکشن کااصل پانی پت پنجاب میں لگتا ہے ،یہاں کی ایک سواٹھائیس نشتوں پردھاندلی کوروکنےکےلیےاپنےووٹرزاورسپورٹرزکوٹریننگ دینگے تاکہ کوئی ان کامینڈیٹ نہ چراسکے۔ چیئرمین سیکرٹریٹ کےآرگنائزرچودھری سرورکاکہناتھاکہ پارٹی اختلافات کوختم کرنےکےلیےیہ سیکرٹریٹ قائم کیاگیاہے ان کاکہناتھاکہ اس سیکرٹریٹ کی مددسےکارکنوں کوبھی تربیت فراہم کی جائیگی تاکہ وہ نہ صرف میڈیاپرپارٹی موقف اچھی طرح پیش کرسکیں بلکہ دھاندلی کےخلاف لڑسکیں  ۔