Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ، سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات کا جائزہ

تحریک انصاف پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ، سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات کا جائزہ
February 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس  میں  پارٹی رہنماؤں  نے سینیٹ  الیکشن کے لیے دی گئی  ٹکٹوں پر تحفظات  کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ سے سیف اللہ ابڑو اور فیصل واوڈا کی ٹکٹیں واپس ہونے کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا سے نجیہ اللہ خٹک اور فیصل سلیم سے بھی ٹکٹیں واپس لی جاسکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں   پارٹی کارکنان  کے تحفظات پر بات ہوئی ۔ کارکنان کا کہنا  ہے کہ  سیف اللہ ابڑو نیب زدہ ہیں۔ فیصل واوڈا نااہلی سے بچنے کے لیے سینیٹر بننا چاہتے ہیں۔ فیصل سلیم پر جعلی سگریٹس بیچنے کا الزام ہے جبکہ  نجیہ اللہ خٹک کی پارٹی کے لیے کوئی خدمات ہیں۔

اجلاس میں  وزیراعظم نے ٹکٹوں میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے۔ پارٹی کارکنان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں ۔ کسی پیراشوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چاروں افراد پر الزامات کی خود تحقیقات کروں گا۔