Saturday, September 21, 2024

تحریک انصاف والے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

تحریک انصاف والے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
October 11, 2015
لاہور (92نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن سر پر گولیاں مارنے کے دھمکی آمیز ایس ایم ایس کررہے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ پولنگ ایجنٹس نے ساتھ نہ دیا تو جان سے مار دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی والے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ساتھ نہ دینے پر ماتھے پر گولی مارنے کے دھمکی آمیز ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو پرویز مشرف چپ نہیں کراسکا پی ٹی آئی کیا چیز ہے۔ میں ایسے اسامہ بن لادنوں سے ڈرنے والی نہیں، این اے 122 پر ہم جیت گئے تو عمران خان نے پھر رونا شروع کر دینا ہے۔