Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے

تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے
February 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے۔

پی ٹی آئی اُمیدوار فرید رحمان نے الیکشن کمیشن کو درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ یوسف رضا گیلانی نے کاغذات نامزدگی میں توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا نہیں اترتے، وہ اچھی شہرت کے حامل نہیں، اس لئے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔