اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کیس پر بابر اعوان کو وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے حتمی منظوری عمران خان لندن سے واپسی پر دینگے ۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے ذرائع کاکہناہے کہ پانامہ لیکس پر بابر اعوان کو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وکیل مقرر کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔ تاہم حتمی منظوری عمران خان لندن سے واپسی پر دیں گے۔ ذرائع کا دعوٰی ہے کہ بابر اعوان کا پانامہ کیس کی اگلی پیشی کے لیے تیاری کا بھی کہہ دیا گیا۔ وہ کیس کے حوالے سے تحریک انصاف کے ہر اجلاس میں بھی شرکت کرتے رہے ہیں۔ان کی خدمات لینے کے اعلان سے قبل عمران خان پارٹی سے مشاورت بھی کریں گے۔ حامد خان کی طرف سے پانامہ کیس لڑنے کی معذرت کے بعد نئے وکیل کےلئے بابراعوان۔ سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر سلمان اکرم راجہ نعیم بخاری اور فروغ نسیم کے ناموں پر غور کیا جارہا تھا۔ ذرائع کے مطابق بابر اعوان مضبوط ترین امیدوار تھے پارٹی رہنماﺅں کی اکثریت نے بھی ان کو آئیڈیل امیدوار قراردے دیا ہے ۔