Saturday, July 27, 2024

تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل بلا لیا

تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل بلا لیا
August 5, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس  6 اگست کو طلب کر لیا۔ تمام ارکان کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر کپتان کی تقریب حلف برداری میں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ سابق کرکٹرز سے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں جن میں جاوید میانداد، وسیم اکرم، انضمام الحق، عامر سہیل، رمیز راجہ، معین خان و دیگر شامل ہیں۔