Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
July 17, 2017

لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی نااہلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جبکہ ابتدائی سماعت کل ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے شہباز شریف کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کےلئے آئین کے آرٹیکل ایک سوننانوےکے تحت درخواست دائر کی، جس میں شہباز شریف اور  الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔  درخواست میں شہباز شریف کی وزیر اعلی بننے کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا ، درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ شہباز شریف عوامی عہدہ رکھنے کے ساتھ ذاتی کاروبار سے منسلک رہے اور شہباز شریف نے اپنے بھائی  وزیراعظم نواز شریف کو چھ ارب کے تحائف دیئے، اس رقم کی کوئی منی ٹریل نہیں دی گئی،  درخواست میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ شہباز شریف نے اپنے خاندان کی ملکیت شوگر ملز کے لئے بھی اثر و رسوخ استمعال کیے،  درخواست میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ شریف خاندان کے اثاثے ان کی  آمد  سے مطابقت نہیں رکھتے۔استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کو  وزارت اعلی اور رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے نااہل قرار دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم درخواست پر ابتدائی سماعت کریں گے۔