پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کی سیاست میں ڈرامائی موڑ آگیا، تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے تجویز کردہ ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا ۔
پی ٹی آئی کی جانب سے آج ہی نیانام پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کہتے ہیں جلد بازی میں غلطی ہوگئی ۔
فواد چودھری کا کہنا ہے ناصر کھوسہ کا نام قابلیت کی بناپردیا،سوشل میڈیا اور پارٹی میں رد عمل کے باعث واپس لیا گیا۔
ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے کور کمیٹی اجلاس میں کیا گیا۔