تحریک انصاف نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیم ایکٹ کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

کراچی (92 نیوز) تحریک انصاف نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیم ایکٹ کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ حلیم عادل شیخ اور خرم شیرزمان نے درخواست دائر کر دی۔
انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیمی بل کو کالعدم قرار دے۔
حلیم عادل شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک اور شب خون مار کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ پیپلزپارٹی سندھ کے شہروں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ بلدیاتی ادارے پہلے ہی اختیارات سے محروم تھے،جو بچےکچے اختیارات تھے وہ بھی لے لئے۔ ایسا بلدیاتی نظام پوری دنیا میں کہیں موجود نہیں۔
تحریک انصاف کے رہنماوں نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کےخلاف سڑکوں پر بھی نکلیں گے اور عوام کو بھی نکالیں گے۔