Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف نے رینجرز اختیارات میں توسیع کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی

تحریک انصاف نے رینجرز اختیارات میں توسیع کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی
July 8, 2015
کراچی (92نیوز) تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں رینجرز اختیارات میں توسیع کیلئے قرارداد جمع کرا دی ہے۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے رینجرز اختیارات میں توسیع کی قرارداد ایوان میں جمع کرائی۔ قرارداد میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ رینجرز نے کراچی کا امن بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ رینجرز کو دہشت گردی، ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوری، کرپشن اور لینڈمافیا کےخلاف کارروائی کے اختیارات دیے جائیں۔ انہوں نے رینجرز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائےگا۔ خرم شیرزمان نے رینجرز اختیارات میں توسیع کیلئے سڑکوں پر آنے کا عندیہ بھی دیدیا۔