Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف نے این اے 122 میں شکست قبول کر لی‘ ن لیگ پر ریاستی وسائل استعمال کرنے کا الزام

تحریک انصاف نے این اے 122 میں شکست قبول کر لی‘ ن لیگ پر ریاستی وسائل استعمال کرنے کا الزام
October 12, 2015
لاہور (92نیوز) تحریک انصاف نے این اے ایک سو بائیس میں شکست قبول کر لی ہے لیکن ساتھ ہی الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے ریاستی وسائل استعمال کر کے ضمنی انتخاب جیتا اور سیکڑوں ووٹ دوسرے شہروں میں منتقل کئے گئے۔ تحریک انصاف کے ہارنے والے امیدوار عبدالعلیم خان نے تخت لاہور کے چار پایوں میں سے دو نکالنے کا دعویٰ کیا۔ ان کا کہنا تھا ایاز صادق نے صبح سینتالیس ہزار کی برتری سے انتخاب جیتنے کا دعویٰ کیا جو تین ہزار پر آ گئی۔ جس دن حقیقی اور غیر جانبدارانہ انتخاب ہوا تو انہیں پتہ چل جائیگا۔ وہ وقت دور نہیں جب این اے ایک سو بائیس کی سیٹ بھی عمران خان کی ہوگی۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا علیم خان کا مقابلہ حکومتی اداروں سے تھا۔ الیکشن کے حوالے سے بہت ساری تشویشناک باتیں سامنے آئی ہیں۔ سیکڑوں ووٹرز نے اپنے ووٹ لسٹ سے غائب ہونے کی شکایت کی لیکن ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ تحریک انصاف کی اخلاقی فتح ہوئی اور ثابت کر دیاکہ لاہور ن لیگ کا قلعہ نہیں۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ علیم خان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی آج فتح ہوئی ہے۔ ن لیگ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائیں‘ ن لیگ کو اب سوچنا پڑے گا اس کا مستقبل کیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پتہ چلے گا حکومتی مشینری کے بغیر الیکشن کیسے لڑا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے پی پی ایک سو سینتالیس میں شعیب صدیقی کو جیت پر مبارکباد دی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔