Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تحریک انصاف نے این اے  ایک سودس کے فیصلے پر نظرثانی کی پٹیشن تیارکرلی

تحریک انصاف نے این اے  ایک سودس کے فیصلے پر نظرثانی کی پٹیشن تیارکرلی
December 11, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے این اے  ایک سودس کے فیصلے پر نظرثانی کی پٹیشن تیارکرلی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ مکمل نتائج وریکارڈ کی عدم موجودگی  کی صورت میں خواجہ آصف کیسے کامیاب قرارپائے۔ نائنٹی ٹونیوز نے پٹیشن کی کاپی بھی حاصل کرلی۔

تفصیلات کےمطابق عثمان ڈار کی جانب سے پٹیشن سینیرقانون دان ڈاکٹر بابر اعوان دائر کریں گے۔ نظرثانی کی اپیل آئندہ ہفتے داخل کرائی جائے گی۔ درخواست کے متن  میں کہا گیاہے کہ این اے 110 پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ 11نومبر کے فیصلےمیں انتخابی بے ضابطگیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔بے ضابطگیوں کے ثابت ہونے پر انتخاب کیسے صاف و شفاف ہوا۔ الیکشن کمیشن آر او اوز محکمہ مال کے ا فسر کو بے ضابطگیوں کا ذمہ دار قراردے چکا ہے.