Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف نے انتخابی کیمپ پرحملے کا ڈرامہ رچایا: ایم کیو ایم

تحریک انصاف نے انتخابی کیمپ پرحملے کا ڈرامہ رچایا: ایم کیو ایم
April 4, 2015
کراچی(ویب ڈٰیسک)ایم کیو ایم رہنماوں نے عمران اسماعیل کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کریم آباد میں تحریک انصاف نے  کیمپ پر حملے کا ڈرامہ رچایا ، کنور نوید جمیل کہتے ہیں کیمپ پر حملہ کرنے والے  ایم کیو ایم کے کارکن نہیں بلکہ عام لوگ تھے۔ ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے دوسرے رہنماؤں کے ساتھ جناح گراؤنڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا وطیرہ ہے کہ وہ کبھی نواز شریف کو تو کبھی آصف زرداری کو گالیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان الیکشن لڑنے کے بجائے کراچی فتح کرنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل جناح گراؤنڈ میں اپنے ساتھ بلوائیوں کو لے کر آئے تھے۔ ایم کیو ایم کے  این اے دو سو چھیالیس سے نامزد اُمیدوار کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی تحریک انصاف کا رویہ جارحانہ ہے کریم آباد میں خود ہی اپنے کیمپ میں کرسیاں گرا کر ڈرامہ رچایا گیا۔ اُنہوں نے اس واقعے کے بعد خود عمران اسماعیل کو فون کر کے پوچھا کہ اگر مدد کی ضرورت ہے تو وہ حاضر ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔