Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تحریک انصاف نےبیرون ملک فنڈ ریزنگ کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں

تحریک انصاف نےبیرون ملک فنڈ ریزنگ کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں
July 24, 2017

اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ کے الزامات پر جواب اور بیرون ملک فنڈ ریزنگ کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ غیر مسلموں سے ممنوعہ فنڈنگ کا الزام لگا کرا قلیتی برادری کے منہ پر طمانچہ ماراگیا فنڈز دوہری شہریت والوں سے اکٹھے کئے۔

تفصیلات کےمطابق فارن ایجنٹ کمپنی کو ذرائع سے ملنے والے فنڈز ممنوعہ یا غیر ملکی نہیں درخواست گزار نے الزامات ثابت کرنے کےلئے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دیئےتحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے رہنماءحنیف عباسی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک دوہری شہریت والوں سے فنڈز اکٹھے کئے گئے۔شفافیت کےلئے بیرون ملک فنڈ ریزنگ کی گئی۔ الزام لگایا گیا کہ غیر مسلموں سے ممنوعہ اور غیر ملکی فنڈنگ لی۔پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے۔ آئین پاکستان میں مسلم و غیر مسلم کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتا گیا۔ اعلیٰ عدلیہ کے ایک عظیم جج کا تعلق بھی اقلیت سے تھا الزام لگا کر پاکستان کی اقلیتی برادری کے منہ پر طمانچہ مارا گیا۔ تحریک انصاف نے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے بھی بیرون ملک فنڈ ریزنگ کی جس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ تحریک انصا ف کے ساتھ امتیاز ی سلو ک ہورہا ہے۔ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کا آڈٹ ماضی کا حصہ بن چکا فارن فنڈنگ کا معاملہ وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ تحریک انصاف نے بیرون ملک فنڈ ریزنگ سے متعلق 700سے زائد صفحات پر مبنی تفصیلات بھی عدالت میں جمع کرائی ہیں۔