اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کی ہائی کورٹ ملتان بینچ میں مصروفیت، تحریک انصاف فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس بغیر کارروائی ملتوی کردیا گیا۔ کمیٹی نے فریقین کو 2 فروری کو دوبارہ طلب کرلیا۔ درخواست گزار اکبر ایس بابرنے کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کردیا۔
تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر اورتحریک انصاف کے وکیل خاور شاہ کے معاون پیش ہوئے۔
معاون وکیل نے بتایا کہ خاورشاہ ہائی کورٹ ملتان بینچ میں مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکے۔۔۔کمیٹی نے اجلاس ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو 2 فروری کو بلالیا۔
اکبر ایس بابر نےاسکرونٹی کمیٹی پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے تحریر ی درخواست بھی دیدی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے اکائونٹس اور دیگر دستاویزات مانگی تھیں جو نہیں دی گئیں۔
اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں الیکشن کمیشن پراعتماد ہے۔ اچانک ایسی کیا تبدیلی آ گئی جو الیکشن کمیشن پراعتماد ہوگیا۔