تحریک انصاف سینیٹ کی پانچ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی

پشاور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی پانچ سیٹٰیں نکالنے میں کامیاب ہوگئی ۔
قومی اسمبلی ،پنجاب اسمبلی اور سندھ سے مستعفی ہونے والی تحریک انصاف نےسینیٹ کے الیکشن میں صرف ایک ہی صوبے سے لڑنے پر اکتفا کیا ۔
تحریک انصاف پہلی مرتبہ اپنے پانچ سینیٹرز ایوان بالا میں پہنچانے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔خیبر پختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک سینیٹ انتخابات میں توقع کے مطابق نتائج آنے پر بہت مسرور ہیں ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تو جیسے سکھ کا سانس لیا اوران کی عزت تو بچ گئی ہے ۔
اب گیند تحریک انصاف کی کورٹ میں ہے کہ آیا اب بھی وہ قومی اسمبلی کی طرح ایوان بالا میں بھی بیٹھے گی یا نہیں ۔