Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تحریک انصاف سیاسی طور پر ختم ہوچکی ہے : خواجہ آصف

تحریک انصاف سیاسی طور پر ختم ہوچکی ہے : خواجہ آصف
December 21, 2016

 سیالکوٹ ( 92نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی طور پر ختم ہو چکی ہے اب صرف شور مچا کر 2018کے انتخابات میں زندہ رہنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  سیالکوٹ میں چیئرمینوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اندر تحریک انصاف نے صرف اس لئے شور مچایا کہ سیاسی طور پر زندہ رہ سکیں مگر وہ یاد رکھیں کہ تحریک انصاف اب بالکل ختم ہو چکی ہے۔  انہوں نے کہا تمام ٹی وی چینلز پر میاں نواز شریف کے جانے کی باتیں کی گئیں مگر نواز شریف کے ماتھے پر بل تک نہیں آیا ۔ نواز شریف کے خلاف الزامات صرف بنائے گئے تھے ان میں کوئی حقیقیت نہیں تھی۔