Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما لیاقت جتوئی بھی قیادت سے ناراض ہو گئے

تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما لیاقت جتوئی بھی قیادت سے ناراض ہو گئے
September 28, 2018
کراچی (92 نیوز) وادی مہران میں تبدیلی ٹرین کا ایک اور مسافر ٹرین کو خدا حافظ کہنے کو تیار ہو گیا۔ تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما لیاقت جتوئی بھی قیادت سے ناراض ہو گئے۔ کپتان کے کھلاڑی حیران اور پریشان ہیں۔ وادی مہران میں تبدیلی ٹرین کا ایک اور مسافر کسی بھی وقت، کسی بھی اسٹیشن پر ٹرین کو خدا حافظ کہہ سکتا ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سندھ کی اہم شخصیت لیاقت جتوئی بھی قیادت سے نالاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما لیاقت جتوئی کہتے ہیں سندھ سے متعلق اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا، مشاورتی عمل میں بھی شامل نہیں کیا جاتا، یہ رویہ مناسب نہیں۔ لیاقت جتوئی نے دو ہزار سترہ میں عوامی اتحاد پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کیا تھا۔ ان سے قبل تحریک انصاف کے بانی رکن سبحان ساحل اور اشرف قریشی بھی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرچکے ہیں۔