Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

تحریک انصاف حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر وفاقی وزراء کی عمران خان کو مبارک باد

تحریک انصاف حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر وفاقی وزراء کی عمران خان کو مبارک باد
August 18, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر وفاقی وزراء نے عمران خان کو مبارک باد دی۔ یوم عاشورہ کے بعد تقریب میں حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

بائیس سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد اقتدار میں آنیوالی تحریک انصاف کو حکومت کرتے تین برس ہوگئے، وفاقی وزراء کی جانب سے عمران خان کو مبارک باد دی گئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ آج سے 3 سال پہلے عمران خان نے مشکل ترین حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی، ان کے خلوص نیت اور محنت کے نتائج نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، انشاءاللہ ہر گزرتے سال کے ساتھ پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہوتا جائے گا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ریاست مدینہ طرز پر فلاحی ریاست کے قیام کی طرف گامزن ہیں، پہلی مرتبہ پناہ گاہیں اور لنگر خانے قائم کیے گئے۔ آج ملکی برآمدات 25.3 ارب ڈالر ہیں، پہلی مرتبہ آئی ٹی برآمدت 2 ارب ڈالر سے زائد ہوئیں، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 13 ہزار نوجوانوں میں 15 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی۔

پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے اپنے بیان میں تبدیلی کو تباہی سے تشبیہ دی، کہا، تین سال میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد بیروزگار ہوگئے، ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ ہوا، پارلیمان کو کمزور کیا گیا اور سرکار نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بناتی رہی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے پارلیمانی سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس اگست کے آخری ہفتے یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.