Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف تحریک انتقام بن گئی ہے ، بلاول بھٹو

تحریک انصاف تحریک انتقام بن گئی ہے ، بلاول بھٹو
October 18, 2018
کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف تحریک انتقام بن گئی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری حکومت  پر برس پڑے ، میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب  اور وزیراعظم کی ملاقاتیں ہوں گی تو انگلیاں بھی اٹھیں گی ،سونامی نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا  کہ ماضی میں شہباز شریف نے اُن کے خاندان کے ساتھ جو بھی رویہ روا رکھا  تاہم اُنہیں قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن کی گرفتاری پر تحفظات ہیں۔ دہشت گردی کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسمبلی میں پہلی تقریر میں  الیکشن کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ۔ اس سے پہلے بلاول بھٹو زرداری  آصفہ بھٹو  ، وزیراعلیٰ سندھ اور   کابینہ  کے ہمراہ  یاد گار شہدا کارساز  پہنچے جہاں  اُنہوں نے شہدا کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع  پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا جیالوں نے ہمیشہ جمہوریت اور ملک کے لئے قربانیاں دیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔