Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تحریک انصاف اپنے لئے مسائل کھڑے کرنے کے حوالے سے خود کفیل ہے، رانا تنویر حسین

تحریک انصاف اپنے لئے مسائل کھڑے کرنے کے حوالے سے خود کفیل ہے، رانا تنویر حسین
January 1, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے لئے مسائل کھڑے کرنے کے حوالے سے خود کفیل ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ پی اے سی کی سب کمیٹوں پر تحریک انصاف نے پھڈا ڈالا ہے، چیرمین سینٹ کی تبدیلی سے متعلق مشترکہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس دو دن تک ہو گا۔ ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ جے آئ ٹی رپورٹ سیاسی مقاصد کے لیۓ لیک کی گئ،جبکہ اصغر خان کیس پر 26 سال پگڑیاں اچھالی گئ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو اپنی کارکردگی کا جواب دینا ہو گا۔ عمران خان سیاسی انتقام میں انسانی صحت پر کھیل رے ہیں۔