Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان کئی مقامات پر تصادم

تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان کئی مقامات پر تصادم
October 11, 2015
لاہور (92نیوز) این اے ایک سو بائیس اور این اے ایک سو چوالیس کے ضمنی الیکشن کے دوران کئی پولنگ سٹیشنز پر کارکن آپس میں لڑ پڑے۔ لاہور کے علاقے بستی سیدن شاہ میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان کرسیاں چل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو بائیس لاہور اور ایک سو چوالیس اوکاڑہ میں ضمنی الیکشن کے دوران کئی پولنگ سٹیشنز پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا ہے۔ لاہور کے علاقے بستی سیدن شاہ پولنگ سٹیشن پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا اور کارکنوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں چلادیں۔ لاہور کے علاقے شادمان میں پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آ گئے۔ دونوں سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنی جیت کے دعوے بھی کیے۔ باجا لائن پولنگ سٹیشن پرتحریک انصاف کے امیدوارعلیم خان کی گاڑی کو روک لیاگیا ۔ پی ٹی آئی اورن لیگ کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ این اے ایک سو چوالیس اوکاڑہ کے گاو¿ں 29 میں پولیس اور ووٹرز کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ پولیس کی جانب سے ووٹروں پر لاٹھی چارج کیا گیا جس کے بعد پاک فوج کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کرا دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔