Monday, October 3, 2022

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے شیڈول کا اعلان سات دسمبر کو کریگی

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے شیڈول کا اعلان سات دسمبر کو کریگی
لاہور (92نیوز) تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے شیڈول کا اعلان سات دسمبر کوہو گا۔ پارٹی کے بعض سینئر رہنما انتخابات کے بارے میں تقسیم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس چھ دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کرینگے۔ اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن کے شیڈول پر مشاورت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے اندر انتخابات کے معاملے پر کئی رہنماوں میں اختلافات ہیں۔ متعدد سینئر رہنما پارٹی الیکشن کے خلاف اور کچھ حق میں ہیں۔