Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تحریک انصاف اقتدار میں آتے ہی ادارے مضبوط کریگی ، عمران خان

تحریک انصاف اقتدار میں آتے ہی ادارے مضبوط کریگی ، عمران خان
February 12, 2018

پشاور ( 92 نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں آتے ہی ادارے مضبوط کرے گی ۔ عمران خان نے کہ اکہ اداروں میں میرٹ لائیں گے تو ادارے خودبخود مضبوط ہوں گے، کے پی میں پولیس کو ٹھیک کرنا سب سے مشکل کام تھا  ۔ آج ہماری پولیس نے دہشتگردی کو کنٹرول کر لیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں پیسہ چل رہاہے ،یہی بادشاہت ہوتی ہے کہ پیسوں کی تھیلیاں ادھر ادھر پھینک دیں۔ جمہوریت میں ایک ایک پیسے کا حساب ہوتا ہے۔  بلین ٹریز کے حوالے سے کپتان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت  کوبتا دیاہے کہ درخت اشتہاروں میں نہیں ،زمین پرہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیسے وہ بانٹتے پھرتے ہیں جو پیسے بناتے ہیں۔ سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ پر 40 کروڑ کی آفر ہوئی ، آفر قبول کر لیتا تو وکلاء کے لیے اچھا بھلا حصہ ڈال دیتا۔

عمران خان نے بلین ٹری کے حوالے سے کہا کہ کوئی سوچ ہی نہیں رہا کہ آلودگی کو کیسے ختم کرنا ہے ۔ ہم نے کے پی کے میں ایک ارب 18 کروڑ درخت لگائے ہیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وہ نظریہ پاکستان پر یقین رکھتے ہیں۔ اداروں میں میرٹ آئے گا تو ادارے مضبوط ہوں گے۔ کے پی کے میں پولیس کو ٹھیک کرنا سب سے مشکل تھا۔ آج کے پی کے میں پولیس مکمل با اختیار ہے کوئی مداخلت نہیں کر سکتا ۔ کریمنل پروسڈنگ کورٹ کے لئے بھی تجاویز وفاق کو بھیج دی ہیں۔