Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف ابھی تک 114 نشستوں کیساتھ پہلےنمبر پر ہے، ڈائریکٹر الیکشن

تحریک انصاف ابھی تک 114 نشستوں کیساتھ پہلےنمبر پر ہے، ڈائریکٹر الیکشن
July 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ڈائریکٹر الیکشن ندیم قاسم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ابھی تک 114 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ ڈائریکٹر الیکشن ندیم قاسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 840 نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ 832 نشستوں کے موصول  نتائج   کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ابھی تک 114 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ، مسلم لیگ ن 63 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی 43 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ڈائریکٹر الیکشن کا کہنا تھا 14  آزاد امیدواروں کے ساتھ ساتھ ایم ایم اے کی 11، ایم کیو ایم کی 6 اور پاکستان مسلم لیگ کی 5 نشستوں کے نتائج بھی موصول ہو چکے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقوں میں 52 فیصد ٹرن آوٹ رہا ۔ بلوچستان میں 44 فیصد ،پختونخواہ میں 45 فیصد ،پنجاب میں 55 فیصد جبکہ سندھ میں 48 فیصد ٹرن آوٹ رہا۔ ندیم قاسم کا کہنا تھا بلوچستان سے قومی اسمبلی کے چار جبکہ صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقوں کے نتائج ابھی موصول نہیں ہوئے۔