Tuesday, October 4, 2022

تحریک انصاف آج کوہاٹ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

تحریک انصاف آج کوہاٹ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
کوہاٹ (92 نیوز) تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں مزید تیزی آ گئی۔ تحریک انصاف آج کوہاٹ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ سوات اور دیر کے بعد عمران خان آج کوہاٹ کا رخ کریں گے۔ کسٹ یونیورسٹی، چرما چوک، ماڈل ٹاؤن، کوہاٹ میں جلسہ عام ہو گا۔ چئیرمین تحریک انصاف جلسے سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔ عمران خان کوہاٹ میں مقامی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔ کپتان کا دورہ کوہاٹ ایک روز پر محیط ہو گا۔ شیڈول کے مطابق عمران خان نے آج جہلم اور گجرات میں جلسوں میں شرکت کرنا تھی تاہم اب اسے ریشیڈیول کیا جائے گا۔ عمران خان کل ایبٹ آباد اور ہری پور کا دورہ کریں گے۔