Saturday, July 27, 2024

تحریک انصاف آج مردان میں طاقت کا مظاہرہ کریگی

تحریک انصاف آج مردان میں طاقت کا مظاہرہ کریگی
April 16, 2018
مردان (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم میں تیزی آ گئی ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف آج خیبرپختونخوا کا رخ کریں گے۔ ترجمان کے مطابق عمران خان آج مردان کا دورہ کریں گے۔ مردان، شیرگڑھ ہاتھیان میں جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ کپتان نے جلسے میں شرکت کے لیے اپنا ویڈیو پیغام بھی جاری کر رکھا ہے۔ عمران خان جلسے سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔ مردان کی ممتاز شخصیت سرفراز خان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ کپتان مردان میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے ۔ عمران خان کا دورہ مردان ایک روز پر محیط ہو گا۔