Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف ڈونگی گراﺅنڈ لاہور میں سیاسی قوت کے مظاہرے کیلئے تیار ، جلسہ گاہ سج گئی

تحریک انصاف ڈونگی گراﺅنڈ لاہور میں سیاسی قوت کے مظاہرے کیلئے تیار ، جلسہ گاہ سج گئی
October 4, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف این اے ایک سوبائیس کی انتخابی مہم کے سلسلے میں آج لاہور میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمن آباد ڈونگی گراونڈ میں شام سات بجے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کی طرف سے این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں تیاریاں سمن آباد ڈونگی گراونڈ میں جاری ہیں۔ شرکاءکے بیٹھنے یلئے 26ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ تعداد میں اضافے کے پیش نظر الگ سے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ جلسہ گاہ میں خواتین کے بیٹھنے کے لئے الگ انتظامات کئے جارہے ہیں۔ جلسہ گاہ داخل ہونے والوں کے لئے دو راستے رکھے جائیں گے اور شرکاءواک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹکٹر کے ذریعے سے پانچ مقامات پر تلاشی کے مراحل سے گزر کر اندر داخل ہو سکیں گے۔ اسی طرح جلسہ گاہ کے اطراف میں پولیس افسران کی سربراہی میں 200 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک وارڈنز کی الگ سے تعیناتی کی جائے گی۔ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر جلسہ گاہ کی سکریننگ کی جائے گی اور اطراف کی عمارتوں پر سنائپرز بھی تعینات ہوں گے۔ pti
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔