Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور تاجر برادری نے کراچی لاک ڈاؤن مسترد کردیا

تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور تاجر برادری نے کراچی لاک ڈاؤن مسترد کردیا
July 31, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) تحریک انصاف ،ایم کیوایم اورتاجربرادری نے کراچی میں لاک ڈاؤن کو مسترد کردیا۔

کراچی میں لاک ڈاون، ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور تاجربرادری ایک صفحہ پر آگئی۔ سب ہی نے کراچی میں لاک ڈاون کو مسترد کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کی، کہا کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت تباہ کیا جارہا ہے، کراچی میں لاک ڈاؤن سیاسی ہے۔ سندھ حکومت معیشت کا نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ مُراد علی شاہ بھارتی فلموں سے متاثر ہیں۔

متحدہ رہنماؤں نے بہادر آباد آفس میں پریس کانفرنس کی۔ کہا کہ بدقسمتی سے لاک ڈاون، کورونا اور وباء کو بھی ایک دھندہ بنا لیا گیا ہے۔ سندھ حکومت لاک ڈاؤن کو مسائل کا حل کہتے ہیں۔ سندھ حکومت شہری علاقوں کے حوالے سے بے حس ہیں۔

دوسری جانب تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ لاک ڈاؤن فوری ختم کیا جائے۔