Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تحریک انصااف نے حکومت سے انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا

تحریک انصااف نے حکومت سے انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا
July 13, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصااف نے حکومت سے انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا ۔  فواد چودھری کا کہنا تھا عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف مقدموں کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے۔ عمران خان کی نا اہلی کا کوئی چانس نہیں۔ بابراعوان کہتے ہیں نوازشریف کے گھر جانے سے  جمہورہت کمزور نہیں ہوگی۔

تفصیلا ت کےمطابق عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق کا کہنا تھا وزیراعظم فوری مستعفی ہوں ۔ پاناما کے بعد سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث عناصر کو منظر عام پر لانے کے لئے بھی تحریک چلائیں گے ۔ بابراعوان کا کہنا تھا استعفی صرف وزیراعظم ہی نہیں شہبازشریف اور اسحاق ڈار بھی دیں گے۔ فواد چودھری کہتے ہیں عمران خان کے خلاف بنائے گئے مقدمات کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے جو کچھ مانگا عدالت میں پیش کر دیا۔ اب عیدیوں اور جیب خرچ کا حساب چاہئیے تو وہ بھی لا دینگے ۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا پاناما کیس سے توجہ ہٹانے کے لئے عمران خان کیخلاف جھوٹے اور بے بنیاد کیسز بنائے جا رہے ہیں ۔