Saturday, July 27, 2024

تحریک احتساب قوم کیلئے فیصلہ کن گھڑی ہے : عمران خان

تحریک احتساب قوم کیلئے فیصلہ کن گھڑی ہے : عمران خان
August 6, 2016
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہا کہ تحریک احتساب قوم کے لیے فیصلہ کن گھڑی ہے اپنی قیادت سے احتساب کا مطالبہ کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک احتساب کے سلسلے میں تحریک انصاف کا کنٹینر کل سے پھر متحرک ہو رہا ہے جس میں وہ تمام پاکستانیوں کو تحریک میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک احتساب قوم کے لیے فیصلہ کن گھڑی ہے، جس کے ذریعے طاقتوروں کے احتساب کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اپنی قیادت سے احتساب کا مطالبہ کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تحریک سے احتساب کے قومی اداروں کو بھی چیلنج دے رہے ہیں  نیب، ایف بی آر، الیکشن کمیشن اور عدلیہ طاقتوروں کو قانون کا تابع بنائیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک طاقتوروں کی گردن کو دبوچا نہیں جائے گا وہ پاکستان کو کرپشن سے تباہ کرتے رہیں گے۔