Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ سی ڈی اے نے کیبن‘ کھوکھے اور سٹالز گرا دیے

تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ سی ڈی اے نے کیبن‘ کھوکھے اور سٹالز گرا دیے
December 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سی ڈی اے نے میلوڈی فوڈ پارک میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ آپریشن مین پولیس‘ انفورسمنٹ اور ڈی ایم اے کی بھاری نفری نے شرکت کی۔ ترجمان سی ڈی اے کے مطابق میلوڈی فوڈ پارک میں تجاوزات کے مالکان کو بارہا نوٹسز جاری کیے گئے کہ تجاوزات کو ازخود گرادیا جائے لیکن تجاوزات مالکان نے کوئی کارروائی نہ کی جس کے بعد سی ڈی اے نے میلوڈی فوڈ پارک کے گرد کیبنز، کھوکھے، سٹالز، ہوٹلز مسمار کر دیے ہیں۔ ان تجاوزات کی وجہ سے میلوڈی فوڈ پارک اور اسکے گرد دکانوں کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا تھا۔ سی ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تمام تجاوزات کو مرحلہ وار ہٹایا جائے گا۔ اس سلسلے میں کسی قسم کا کوئی دباو¿ برداشت نہیں کیا جائے گا۔