Wednesday, December 7, 2022

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
لاہور (92 نیوز) تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کافی عرصہ  سے علیل تھے۔ گزشتہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق حاجی عبدالوہاب سانس اور گلے کے عوارض میں مبتلا تھے اور کئی روز سے زیر علاج تھے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ پیر نورالحق قادری ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ملک کی دیگر اہم شخصیات نے حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ رائیونڈ مرکز کی انتظامیہ کے مطابق حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ آج رائیونڈ مرکز میں ادا کی جائے گی۔