Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تبلیغی جماعت کے افراد پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کے گرد گھیراتنگ ، سی ٹی ڈی نے 4افراد کو حراست میں لے لیا

تبلیغی جماعت کے افراد پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کے گرد گھیراتنگ ، سی ٹی ڈی نے 4افراد کو حراست میں لے لیا
May 16, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی  میں تبلیغی جماعت کے افراد پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا  سی ٹی ڈی نے مختلف علاقوں سے  چار افراد کو حراست میں لے لیا  زیر حراست ایک ملزم نے مذہبی جماعت کے رہنما پر حملے کی منصوبہ بندی کا بھی اعتراف کر لیا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں حساس اداروں کی نشاندہی پر کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مختلف علاقوں سے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ذرائع کے مطابق کارروائیاں شیرشاہ، نارتھ کراچی اور سپر ہائی وے کے اطراف کی گئیں،،جن میں ایک مذہبی جماعت اور ایک طلبا تنظیم کے 4 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ کارروائیاں تبلیغی جماعت کے 4 افراد پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزموں کی گرفتاریوں کی کڑی ہیں  سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ایک زیرحراست  ملزم نے مخالف مذہبی جماعت کے اہم رہنما پر حملہ کرنے کی منصوبی بندی کا بھی اعتراف کر لیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔