Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تبدیلی فیصلوں کےذریعے نہیں، ووٹ کے ذریعے آئے گی، وزیر ریلوے

تبدیلی فیصلوں کےذریعے نہیں، ووٹ کے ذریعے آئے گی، وزیر ریلوے
March 5, 2018

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کس کس کے منہ بند کئے جائیں گے، یہ روایت بند کریں، تبدیلی فیصلوں کے ذریعے نہیں، ووٹ کے ذریعے آئے گی ۔
لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پھرعدالتی فیصلوں پر تنقید کی اور بولے کس کس کو چور اور ڈاکو قرار دیا جائے گا ، سیاست کو جتنا دبائیں گے اتنا ہی ابھرے گی ۔
وزیر ریلوے نوازشریف کو نکالنے کا جواز بھی سامنے لے آئے اور کہا کہ نواز شریف کو ڈکٹیشن نہ لینے پر نکالا گیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے اداروں پرتنقید بھی کی اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ ڈالا کہ ان کی پارٹی اداروں کا احترام کرتی ہے، کسی سے جھگڑا نہیں چاہتے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات می دو تہائی اکثریت سے واپس آئیں گے ،واپس آکرمحاذ آرائی نہیں کریں گے ۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ ہماری حکومت کو کام نہیں کرنے دیا گیا ، اس کے باوجود پنجاب دیگرصوبوں کی نسبت ترقی کر رہا ہے ۔
خواجہ سعد رفیق عمران خان کو بھی نشانہ بنانا نہ بھولے اور کہا کہ عوام ان کو ووٹ نہ دیں جن کا لڑکپن ختم نہیں ہوا ۔