Saturday, July 27, 2024

 تبدیلی دعووں اور نعروں سے نہیں، کام کرنے سے آتی ہے،خواجہ سعد رفیق

 تبدیلی دعووں اور نعروں سے نہیں، کام کرنے سے آتی ہے،خواجہ سعد رفیق
April 26, 2017
راولپنڈی (92نیوز)وزیراعظم کی طرف سے10 ارب دینے کا دعویٰ کرنے والا تفصیلات سے آگاہ کرےورنہ لمبی لمبی نہ چھوڑے۔ یہ کہناتھا وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ تبدیلی دعووں اور نعروں سے نہیں، کام کرنے سے آتی ہے، شیخ رشید کی طرح پرانے ڈبوں کو رنگ نہیں کرتے۔۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر پاکستان ایکسپریس کے ساتھ اضافی کوچز کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جو شخص بھی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اسے وزیر اعظم نے دس ارب روپے دینے کی کوشش کی وہ  تفصیلات بھی فراہم کرے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ جلنے والے جلتے رہیں گے،ہم کام کرتے رہیں گے، وہ شیخ رشید  کی طرح  کام نہیں کر رہے، ڈبے رنگ نہیں کرتے ہر چیز بدلتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے سی پیک منصوبے پاکستان لانے کا دعویٰ کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں منصوبہ تو دور کی بات ایم او یو بھی موجود نہیں تھا ان کا کہنا تھا کہ مئی میں وزیر اعظم کا دورہ چین متوقع ہے ان کے ہمراہ جا کر ایم ایل ون کے ایم او یو پر دستخط کریں گے۔