Friday, February 3, 2023

تبدیلی آرہی ہے ، جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا، صمصام بخاری

تبدیلی آرہی ہے ، جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا، صمصام بخاری
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ تبدیلی آ رہی ہے، انشاء اللہ جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا۔ وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ تبدیلی آرہی ہے ، آئندہ 6ماہ میں حالات تیزی سے بہتری کی طرف جائیں گے، سابقہ حکومت کی ترقی لاہور کے چند علاقوں سے باہر نہیں نکلی۔ انہوں نے کہا کہ  تحفظات کے باوجود ماضی کے منصوبوں کو مکمل کر رہے ہیں، نواز لیگ نے آخری سال الیکشن سٹنٹ کے طور پر استعمال کیا، نوا ز لیگ کے جاری منصوبوں کےلئے 35سے40سال درکار ہیں۔ سید صمصام بخاری نے کہا کہ  بھاری کمیشن کھایا گیا ، منصوبے ادھورے چھوڑے گئے، افسران کسی سیاسی جماعت کے نہیں حکومت کے ہوتے ہیں۔