Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تباہ شدہ طیارے کا بلیک باکس ڈی کوڈ کرنے کیلئے فرانس بھیجا جائے گا

تباہ شدہ طیارے کا بلیک باکس ڈی کوڈ کرنے کیلئے فرانس بھیجا جائے گا
December 8, 2016

اسلام آباد (92نیوز) سانحہ حویلیاں کے بدقسمت طیارے کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کی تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثہ کو سیل کر کے کاک پٹ ریکارڈ اور بلیک باکس کو قبضے میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی بدقسمت پرواز پی کے 661 کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ایوی ایشن حادثات کی تحقیقات کرنے والے عالمی سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ کی ٹیم نےحویلیاں میں جائے حادثہ کا دورہ کیا اور کاک پٹ ریکارڈ اور بلیک باکس قبضے میں لے لیا۔ تحقیقاتی ٹیم میں ایوی ایشن انڈسٹری کے ماہرین شامل ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ترجمان کے مطابق تحقیقات میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں جس کے بعد ہی طیارہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلے گا۔ جائے حادثہ کو پاک فوج کے جوانوں نے گھیرے میں لے کر عام شہریوں کا داخلہ بند کر دیا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق شواہد اکٹھے کرنے کا کام اگلے چند دن جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق طیارے کے بلیک باکس کو اے ٹی آر بنانے والی کمپنی کے پاس فرانس بھیجا جائے گا۔