Tuesday, October 4, 2022

تاندلیانوالہ، شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے آٹھ افراد زخمی

تاندلیانوالہ، شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے آٹھ افراد زخمی

تاندلیانوالہ (92 نیوز) تاندلیانوالہ میں شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جلہ موڑ کے قریب شادی کی تقریب جاری تھی جہاں کچے مکان کی چھت پر درجنوں افراد موجود تھے۔
مکان کی بوسیدہ چھت بوجھ برداشت نہ کر سکی اور گر گئی جس سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
لوگوں نے ملبے سے آٹھ افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔
زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔