Thursday, September 19, 2024

تامل ناڈو : وزیر کھیل کی گرلز ٹیم سے بدکلامی ،میڈل نہ جیتنے والی لڑکیوں کے پیسے بند کرنے کا حکم

تامل ناڈو : وزیر کھیل کی گرلز ٹیم سے بدکلامی ،میڈل نہ جیتنے والی لڑکیوں کے پیسے بند کرنے کا حکم
March 7, 2016
چنائی(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈوکے وزیرکھیل کی گرلزٹیم سے بدکلامی کوکیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا وزیرنے میڈل نہ جیتنے والی لڑکیوں کے پیسے بندکرنے کاحکم دے دیا ۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں وزراکی شہریوں سے بدکلامی کوئی نئی بات نہیں تاہم  اس  بار وزیرکھیل کی اسکول  طالبات سےبے ہودہ گفتگو ریکارڈ کرلی گئی۔ ریاست تامل ناڈوکے وزیرکھیل  ڈاکٹر ایس سندراراج   نے ایک اسکول کے دورے  پر  گرلزٹیم سے ملاقات کے دوران کہاکہ اسکول اسکالر شپ صرف میڈل  جیتنے کے لئے دیتا ہے، ورنہ تمھاراپیٹ کیوں بھریں، بھارتی وزیرنے ایک ایتھلیٹ  سے کہاکہ تم  موٹی ہو گئی ہو،تمھیں روزانہ ڈھائی سو روپے   دئیے  جاتے ہیں اب کم  کرنے پڑیں گےایک اور کھلاڑی سے بھارتی وزیر نے سوال کیاکہ  تمھاری  چوڑیاں  سونے کی ہیں۔ بھارتی  وزیرکھیل کے ان  بے  تکے  اور  گھٹیا  سوالوں پربھارتی میڈیانے بھی انہیں  سخت تنقیدکانشانہ بنایاہے ۔