Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تازہ پھلوں کا جوس بھی ذیابیطس کا سبب بن سکتا ہے : تحقیق

تازہ پھلوں کا جوس بھی ذیابیطس کا سبب بن سکتا ہے : تحقیق
July 3, 2017

لاہور(ویب ڈیسک) تازہ پھلوں کے جوس کولڈ ڈرنکس کی نسبت کم نقصان دہ تصور کئے جاتے ہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھی انسانی صحت کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔

گلاسگو یونیورسٹی میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھلوں کے میٹھے جوس کا زیادہ استعمال اور سست طر ز زندگی ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ فروٹ جوسز میں چینی کی مقدار کولڈ ڈرنکس کے برابر ہی ہوتی ہے جس سے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور 3 ماہ تک لگاتار آدھا لٹر جوس کا استعمال انسولین کے نظام میں خرابی اور موٹاپے کا سبب بن سکتا ہے۔